اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حسین جابری انصاری نے لبنان دورے کے بعد دارالحکومت دمشق میں صدر بشار الاسد کیساتھ ملاقات کی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے لبنان کے اعلی سیاسی و عسکری حکام سمیت حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ملاقات کے بعد شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں شام اور علاقے کی تبدیلیوں اور دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور شام امن مذاکرات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرنے کیلئے لبنان کے بعد شام کے دورے پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲