اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے صدر نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے ہٹ کر کوئی اور راستہ نہیں اور نہ ہی اس کا کوئی نعم البدل ہے.
یہ بات 'امانوئیل ماکرون' نے منگل کے روز پیرس میں فرانس کے 200 سفیروں کی موجودگی میں منعقدہ خارجہ پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایران جوہری معاہدہ، شمالی کوریا اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بھی فرانس کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالی.
صدر ماکرون نے کہا کہ پیرس حکومت ایران جوہری معاہدہ کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سمجھوتے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ فرانس، شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے خطرات سے نمٹنے اور اس ملک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے نئی حکمت عملی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے.
فرانسیسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مسائل کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲