اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ وفد کی سینیئر رکن ٹریسی این جیکوبسن نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے ، جیکوبسن ، اقوام متحدہ میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی نگراں تھیں- جیکوبسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ صرف اکتوبر تک اپنے عہدے پر کام کریں گی - بین الاقوامی امور میں امریکی وزیرخارجہ کے مشیرخصوصی ویلیم ریوینگٹن براؤنفیلڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ صرف ستمبر تک اپنے عہدے پر کام کریں گے- واضح رہے کہ براؤن فیلڈ کی بیوی کریسٹی کنی نے چار مہینے پہلے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا- کریسٹی کنی کا شمار امریکی وزارت خارجہ کے سینیئر کارکنوں میں ہوتا تھا-
.......
/169