27 اگست 2017 - 15:27
دھشتگردی کے خلاف بارسلونا میں پانچ لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے+ تصاویر

اسپین کے شہر بارسلونا میں 5 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دہشتگردی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں 5 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے اور دہشتگردی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں پانچ لاکھ سے زائد مظاہرین کا سڑکوں پر نکل کر ایک ہی نعرہ تھا کہ "ہم نہیں ڈرتے"۔

اس احتجاجی ریلی کا انعقاد گزشتہ ہفتے اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعے کے بعد کیا گیا جس میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس ریلی میں اسپین کے بادشاہ سمیت اس ملک کے وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲