27 اگست 2017 - 11:14
وائٹ ہاؤس میں شدید اختلافات کا سلسلہ جاری

وائٹ ہاؤس میں شدید اختلافات کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران امریکی صدر کے خصوصی مشیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے مشیر خاص سباسٹین گورکا نے صدر ٹرمپ کے نام ایک شکایتی خط لکھ کر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا- گورکا ،انسداد دہشت گردی کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی مشیر تھے تاہم امریکہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس میں ان کی موجودگی کے لئے ان کی صلاحیت کی توثیق نہیں کی تھی- گورکا کو انتہاپسندانہ نظریات کی بنا پر تنقید کا سامنا تھا اور انھیں ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کا سخت دشمن سمجھا جاتا ہے - گورکا نے کہا تھا کہ ایٹمی سمجھوتہ ایک نہایت برا ضمانت نامہ ہے- ٹرمپ کو کابینہ تشکیل دیئے ہوئے ابھی سات مہینے سے بھی کم ہوئے ہیں اس مدت میں ان کے قومی سلامتی کے مشیر، پریس ترجمان ، وائٹ ہاؤس کے کارکنوں کے امور کے سربراہ اور ان کے اصلی اسٹراٹیجیسٹ، ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں- صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے احکامات، بیانات، متنازعہ رویہ اور بعض اوقات بے ادبانہ طرز عمل کے باعث امریکی عوام کی اکثریت اور اس ملک کے سیاستداں انھیں منصب صدارت کے لائق نہیں سمجھتے-

.......

/169