24 اگست 2017 - 12:56
قم کے عہدیداروں کے اجتماع سے آیت اللہ سعیدی کا خطاب

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کےمتولی نےحکومتی شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہیدرجائی اورباہنر دشمنوں سے بیزاری کا ایک نمونہ ہیں اور تمام حکمکرانوں کو ان سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمد سعیدی نے ہفتہ دولت کی مناسبت سے حرم مطہر میں صوبے کے عہدیداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایک اہم موضوع سائبرسپیس پرتوجہ دینا ہے، شہید حججی اس میدان میں سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہونے کی کوشش کرنی چاہیے اوریہ قرب بھی اہل بیت علیہم السلام سے محبت کی برکت سے حاصل ہوتا ہے کہ جسے اپنے اندرمستحکم کرنا چاہیے۔
حرم مطہرحضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت ایک سکے کے دو رخ کی طرح ہے کہ جس کا ایک رخ اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں سے اظہاربرائت کرنا ہے اوردوسرا رخ ان ہستیوں سے محبت ہے۔ یعنی ایک شخص اس طرح نہیں کہہ سکتا کہ میں اہل بیت علیہم السلام کا محب ہوں لیکن ان کے دشمنوں سے بیزاری کا اظہارنہیں کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہمیں اہل بیت علیہم السلام کے دشمنوں سےاظہاربرائت کرنا چاہیے اوراس برائت اوربیزاری کے قبلی، زبانی اورعملی مراحل ہیں۔ اگر کوئی اپنےدل میں اہل بیت علیہم السلام کےدشمنوں کے ساتھ دشمنی رکھتا ہوں لیکن اس کے اظہارسے سستی اورکوتاہی کرے۔
قم کے امام جمعہ نےاس بات پرزوردے کرکہا ہےکہ ہمیں ہوشیارہونا چاہیے کہ دشمن اپنے ہر اقدام کے ذریعے عام لوگوں کے ذائقے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اورمحبت اہل بیت علیہم السلام کوالٹا کرکے پیش کرنا چاہتے ہیں کہ جوانتہائی خطرناک ہے۔

.......

/169