6 اگست 2017 - 15:51
کشمیر؛ امام بارگاہ گنڈ نوگام میں انجمن شرعی شیعیان کا یک روزہ زونل کنوینشن

مقررین نے اپنے خطابات میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجمن شرعی شیعیان ایک تاریخ ساز مشن اور تحریک کا نام ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کو بنیادی اکائیوں سے لیکر مرکزی باڑی تک ہر سطح پر مضبوط و متحرک اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تنظیم نے زونل سطح پر وادی کے طول و عرض میں زونل کنوینشنوں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا تاکہ تنظیم سے وابستہ ہر چھوٹے بڑے کار کن کے احساسات، مشاورت اور تعمیری تنقید کو مد نظر رکھ کر آئندہ کا لایحہ عمل مرتب کیا جاسکے اس سلسلے میں امام باڑہ گنڈنوگام سوناواری میں یک روزہ زونل کنوینشن براے زون نوگام کا انعقاد کیا گیا جسمیں تنظیم سے وابستہ زون نوگام سے منسلک تمام دیہہ کمیٹیوں کے عہدہ داران کے علاوہ تنظیم کے مخلص ہمدردوں اور نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی کنوینشن سے متعدد تنظیمی عہدہ داروں اور معززین علاقہ نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطابات میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجمن شرعی شیعیان ایک تاریخ ساز مشن اور تحریک کا نام ہے جس نے اپنے چھ سو سالہ سفر کے دوران مختلف نشیب و فراز اور قیامت خیز مرحلوں سے گزر کر کشمیر میں دین و مسلک اور ملی مفادات کی حفاظت کے لئے ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے جو تاریخ کشمیر میں ایک عزیمانہ باب کی حثیت سے مرقوم ہوا ہے۔آج اس مشن کی اہمیت ، افادیت اور ضرورت ماضی بعید سے بھی زیادہ ہے مقررین نے تنظیم کی دینی سیاسی ،سماجی بالخصوص اتحاد ملی کے لئے جاری کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنظیم کے بنیادی نصب العین کی عمل آوری کے لئے اراکین و عاملین اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروے کار لائیں گے ۔تنظیم کے سربراہ اور سیئنر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی انجمن شرعی شیعیان کا تاریخی پس منظر اور مختلف ادوار میں تنظیم کے سیاسی کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی مسلمانوں کی بر حق سیاسی جدوجہد کی تائید و حمایت اور اکثریتی فرقے کے شانہ بشانہ ظلم و تسلط کے خلاف صداے احتجاج تنظیم کے بنیادی مشن کا جز لاینفک ہے آغا صاحب نے کہا کہ ڈوگرہ راج کے خاتمے سے لیکر موجودہ حق خود ارادیت کی جدوجہد میں انجمن شرعی شیعیان ہر سطح پر تحریک کشمیر کی پشت پر رہی ہے اور تنازعہ کشمیر کے منسفانہ حل تک تنظیم مزاحمتی تحریک کی سرگرم حمایت کرتی رہے گی مزاحمتی قیادت کے خلاف دلی کی مہم جوئی کو حریت پسند خیمے اور کشمیری قوم کے درمیان بدگمانی اور بدظنی کی سعی لا حاصل سے تعبیر کرتے ہوئے آغا حسن نے دلی کی ایک عدالت میں سینئر حریت رہنما جناب شبیر احمد شاہ سے کئے گئے انتہائی نا شائستہ برتاو کو عدلیہ کی تاریخ کا افسوس ناک واقعہ قرار دیا آغا حسن نے کہا کہ اس واقعہ نے بھارتی عدلیہ کی اعتباریت کے آگے مزید سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے ۔آغا سید حسن نے علاقے میں خواتین کیلئے خصوصی دینی تربیتی پروگراموں کے اہتمام پر زور دیا اور نوجوانوں کو انجمن شرعی شیعیان کی صفوں میں شامل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی پُرخلوص دعوت دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲