2 اگست 2017 - 13:58
 ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ایران کی پہلی ترجیح ہے: ڈاکٹر ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ہاتھ ملانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا قیام اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ترجیح ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے حالیہ اجلاس میں اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ہاتھ ملانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا قیام اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم ترجیح ہے.

'محمد جواد ظریف' نے بدھ کے روز تہران میں کابینہ کی آخری نشست کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ سعودی وزیرخارجہ 'عادل الجبیر' کو سالوں سے جانتے ہیں اور ان کے ساتھ سلام دعا ہے.

انہوں نے کہا کہ عالمی کانفرنسوں اور فورم میں ایسے واقعات معمول کی بات ہے اور ایسے اجلاسوں میں اہم شخصیات کی ملاقات غیرمتوقع نہیں ہے.

ظریف نے بتایا کہ کسی بھی کانفرنس میں تمام مہمان دعوت میں ایک ساتھ ہوتے ہیں تاہم مغربی ممالک کے کھانے کے پروگرام میں ہم اپنے اسلامی اصولوں کے تحت شرکت نہیں کرتے مگر اسلامی ملکوں کی کھانوں کی دعوت میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ترک وزیر خارجہ کے ظہرانے میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ مصافحہ بھی کیا گیا.

ظریف نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب کی بیشتر پالیسیوں کی مخالف کرتا ہے مگر اس کے باوجود ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ہماری پالیسی کی پہلی ترجیح ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲