اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی نیشنل اسپیس سینٹر ایران کا پہلا اسپیس سینٹر ہے جہاں سے سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے تمام مراحل انجام دیئے جائیں گے اور خلا میں سیٹلائٹ کو کنٹرول کیا جائے گا۔یہ اسپیس سینٹر عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور ایل ای او مدار میں ایران کی تمام ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ سیمرغ اسپیس لانچنگ وہیکل ڈھائی سو کلو گرام وزن کے سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پانچ سو کلیو میٹر کی بلندی پر لے جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169