27 جولائی 2017 - 11:56
اسپیکر قومی اسمبلی کو 3 وفاقی وزرا کے نااہلی ریفرنس موصول

ریفرنس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیرون ملک ملازمت کو ظاہر نہیں کیا، اس کے علاوہ تینوں وزرا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تںخواہ بھی ظاہر نہیں کی۔ یفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ اقامہ اور تنخواہ ظاہر نہ کرنے پرتینوں وزراء اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تین وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کی جانب سے یو اے ای کے اقامے ظاہرنہ کرنے پر ان کی نااہلی کے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ہیں۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو نااہل قراردینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ریفرنس بھجوایا ہے۔ ریفرنس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیرون ملک ملازمت کو ظاہر نہیں کیا، اس کے علاوہ تینوں وزرا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تںخواہ بھی ظاہر نہیں کی۔ اسپیکرکے دفتر کو بھجوائے گئے ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ اقامہ اور تنخواہ ظاہر نہ کرنے پرتینوں وزراء اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے تحت تینوں وزراء کو تین سال سزا ہوسکتی ہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169