اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل نکالنے کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے فلسطینی ہم منصب سے ملاقات میں فلسطین اور اسرائیل کے مابین جاری دیرینہ مسئلے کے حل کےلئے چین کی خدمات کی پیشکش کی ہے ۔
چینی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جانا چاہیے جو دونوں اطراف کی عوام اور حکومتوں کو قابل قبول ہو۔ چین، فلسطینیوں کی آزادی وخودمختاری کا حامی ہے اورچین فلسطین کی اس سلسلہ میں مدد جاری رکھے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169