اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جمعرات (7 جولائی) کو دورہ یورپ کے سلسلے میں پولینڈ پہنچے جہاں ان کی پولش صدر اینڈرزیج دودا (Andrzej Duda) اور ان کی اہلیہ اگاتا کورن ہاسر دودا (Agata Kornhauser-Duda) سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے آغاز میں سب کچھ دوستانہ نظر آتا رہا مگر پھر مصافحے کا وقت آگیا۔
اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پولینڈ کی خاتون اول نے امریکی صدر کو شرمندہ کردیا جس کی تصویر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

پولش صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ہاتھ ملائے اور پھر امریکی صدر نے پولش خاتون اول سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا، مگر انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑھے ہوئے ہاتھ کو پکڑنے کے بجائے پہلے میلانیا کا خیرمقدم کرنے کا فیصلہ کیا۔
یا یوں کہہ لیں کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرانداز کردیا، ایسا معلوم ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس کے بعد کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے.
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی اور ہر کوئی یہی سوال کرتا نظر آیا کہ یا واقعی پولش صدر کی اہلیہ نے ٹرمپ کو نظر انداز کیا؟
۔۔۔۔۔۔۔
/169