اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان سیاسی مذاکرات کا دوسرے دور کا انعقاد کیا گیا جس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے یورپ اور امریکی امور 'مجید تخت روانچی' اور ان کے سوئٹزر لینڈ کے ہم منصب 'پاسکال بریسویل' نے جمعہ کے روز برن میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مذاکرات کا انعقاد کیا گیا.
اس مذاکرات کے دوران فریقین نے گزشتہ ایک سال کے دوران اقتصادی، سیاسی، سائنسی، تعلیمی اور ماحول کے حوالے سے ترقی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اور دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ دینے کے لئے نئے مواقع سے استعمال کرنے پر زور دیا.
دونوں وزرائے خارجہ نے دہشتگردی اور بدامنی سے مقابلہ کرنے کے لئے اس کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا گیا.
بریسویل نے سوئٹرزلینڈ کے صدر اور اس کے وزیر خارجہ کی جانب سے تہران میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی واقعات پر ان کے تعزیت اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا.
انہوں نے جوہری معاہدے کو ایک بین الاقوامی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا.
مجید تخت روانچی نے مشرق وسطی اور خلیج فارس کے خطے میں حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنا اور علاقائی کشیدگیوں کی روک تھام ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲