14 جون 2017 - 15:54
امریکہ کو افغان جنگ میں شکست کا سامنا

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکا سولہ سال بعد بھی افغانستان میں جنگ نہیں جیت رہا، ملک میں طالبان کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے امریکی کانگریس میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ 16 سال بعد بھی افغانستان میں جنگ نہیں جیت رہا، ملک میں طالبان کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے ۔امریکی وزیر دفاع نے افغانستان میں استحکام کے لیے مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر بھی زور دیا ہے۔

امریکی کانگریس میں اپنے بیان میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ 16 سال بعد بھی افغانستان کی جنگ نہیں جیت رہا بلکہ افغانستان میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مزید امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان سے اس صورت حال میں نہیں نکلنا چاہئے بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ افغانستان میں طویل مدت کی بنیاد پر امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے تاکہ وہ افغان یکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کو قیام امن میں مدد دے سکیں ۔ذرائع کے مطابق امریکہ خود افغانستان اور خطے میں جاری بدامنی کا اصلی بانی ہے۔

.....

/169