8 جون 2017 - 17:00
ایران خطے میں دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار ہے: آئی ایس او

نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ آل سعود و امریکہ کی ایران کے خلاف مشترکہ محاذ آرائی کا نتیجہ ہے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے امام خمینی کے مرقد اور ایرانی پارلیمنٹ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسلامی ممالک کو غیر مستحکم کرنے اور اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے ان کے درمیان مسلسل دشمنی اور نفرت کے بیج بو رہاہے۔ نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ یہ حملہ آل سعود و امریکہ کی ایران کے خلاف مشترکہ محاذ آرائی کا نتیجہ ہے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں دہشت گردی کے خلاف آہنی دیوار ہے مظلوم فلسطینی اور یمنیوں کی حمایت کے نتیجہ میں ایران پر بزدلانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں  انہوں نے مزید کہا امریکہ اور آل سعود کی پیداوار داعش ، اسلام کی حقیقی چہرہ کو مسخ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف نبردآزما طاقتوں پر بزدلانہ حملے کرنے میں مگن ہے افغانستان ،قطر اور ایران میں دہشتگر دانہ حملے اور بدلتی صورتحال ا مریکی صدر ٹرمپ کی سعودی حکومت سے میل ملاقاتوں کا ہی نتیجہ ہے انسانیت، شعور اور بصیرت کے نام پر پوری دنیا خصوصا عالم اسلام سے اپیل کرتے ہیں کہ شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف سب لوگ متحد ہوجائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲