اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست پنجاب کی پولیس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے پاکستان کی آئی ایس آئی سے وابستہ سیکھوں کی کالعدم تنظیم کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے یہ تینوں افراد ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ان افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے گذشتہ ماہ بھی ریاست اترپردیش میں پاکستان کی آئی ایس آئی سے وابستہ ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔
.......
/169