اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ابھی پچھلے دنوں ایک سو پاکستانی محنت کشوں کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا - اسلام آباد میں سعودی عرب کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکا نے آل سعود مردہ باد کے نعرے لگا کر سعودی حکمرانوں سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا - مظاہرے کے شرکا نے سعودی حکومت کے ذریعے پاکستانی محنت کشوں کو نکال دئے جانے کے آل سعود کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ پاکستانی محنت کشوں کو نکالنے کا سلسلہ بند کرے - سعودی عرب میں پندرہ لاکھ سے زائد محنت کش سخت حالات میں کام کررہے ہیں - انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں منجملہ ہیومن رائٹس واچ نے محنت کشوں کے ساتھ سعودی حکومت کے نامناسب رویئے اور انہیں زد و کوب کئے جانے نیز انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کرنے جیسے اقدامات پر تنقید کی ہے -
۔۔۔۔۔۔۔
/169