23 مئی 2017 - 10:39
آئی ایس او پاکستان کا 45واں یوم تاسیس ،ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 45ویں یوم تاسیس کے موقع پر لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔لاہور میں تنظیم کے سابقہ مرکزی صدور نے مرکزی دفتر میں تقریب میں شرکت کی ۔سابقہ مرکزی صدور کا کہنا تھا کہ آئی ایس او، پاکستان میںتعلیمی شعور کو بڑھانے ہدف پر آج بھی گامزن ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ،پاکستان میں الہی واسلامی قدروں کے احیا کے لئے سرگرم عمل ہے یہی اس تنظیم کے بنیادی اہداف و مقاصد میں سے ایک ہے اس موقع پر مرکزی صدر سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ یہ دن تجدید کا عہد ہے اپنے اہداف کے حصول کیلئے ایک بار پھر سے نئے جوش و جذبہ اور تجدید عہد کرتے ہوئے پرعزم ہوکر معاشرہ میں الہی اقدار کے  احیا کے لئے سرگرم عمل ہوجائیں ۔تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا ۔س موقع پر سابقہ مرکزی صدور میں علی رضا بھٹی ، تصور نقوی ،ثاقب نقوی ، سرفراز حسینی ، ملک اعجاز ، غلام شبیر سبزواری ،ناصر شیرازی ، اطہر عمران ، تہور حیدری ، علی مہدی ،عادل بنگش ، حسین زیدی ،مرکزی صدر  سرفراز نقوی ، نثار ترمزی اوراشاد ناصر ایڈیٹر افکار العارف بھی موجود تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲