21 مئی 2017 - 17:15
شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ کی عدالت کا حکم ناجائز اور غیر قانونی

بحرین کے عوام اور نواجوانوں پر مشتمل 14 فروری انقلاب کی تحریک نے آیت الله شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ کی عدالت کے حکم کو ناجائز اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے عوام اور نواجوانوں پر مشتمل 14 فروری انقلاب کی تحریک نے آیت الله شیخ عیسی قاسم کے خلاف آل خلیفہ کی عدالت کے حکم کو ناجائز اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

بحرینی میڈیا کے مطابق، «بحرین کے جوانوں کے 14 فروری والا اتحاد» نے ایک بیان میں آیت الله شیخ عیسی قاسم کی خلاف آل خلیفہ کی عدالت کے حکم کو ناجائز اور غیر قانونی قرار دیا ہے.

ذرائع کے مطابق بحرین کی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

ان احتجاجی مظاہروں کا مقصد آل خلیفه کی نااہل حکومت کو یہ باور کروانا ہے کہ ان کی نام نہاد عدالت کا حکم دین اور اعتقادات کے مکمل خلاف ہے۔

بحرینی عوام نے ہر حال میں اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بحرین کی نام نہاد عدالت کے فیصلے کو مکمل طور پر رد کیا ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی عدالت نے آج آیت الله شیخ عیسی قاسم کو ایک سال کے لئے گھر میں نظر بندی کا حکم سنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ عیسیٰ قاسم کی نہ صرف 3 میلین دینار کی جائیداد ضبط کی گئی ہے بلکہ ان پر 1 ہزار دینار جرنامہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

یاد رہے شیخ عیسی قاسم بحرینی انقلاب کے معنوی پیشوا شمار کئے جاتے ہیں 1971 میں بحرین کے قیام کے وقت وہ نجف سے واپس اپنے ملک تشریف لے گئے اور بھاری اکثریت سے جیت کر پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے اور پارلیمنٹ برخواست ہونے تک اس کے رکن رہے۔ بحرینی سرکار نے گذشتہ برس اس شیعہ عالم کے خلاف غیر ممالک کے مفادات کے لئے کام کرنے نیز ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کے الزامات لگاتے ہوئے ان کی شہریت کو منسوخ کر دیا تھا۔

بحرین میں 2011 سے ہی آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲