14 مئی 2017 - 13:09
روسی صدر ولادیمیر پوتین چین پہنچ گئے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین ون بیلٹ اور ون روڈ بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین ون بیلٹ اور ون روڈ بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے لئے چین پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر اس اجلاس کے ضمن میں دیگر ممالک کے متعدد رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔روس کے صدر، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور چین کے صدر ون بیلٹ ۔ ون روڈ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ روسی صدر چین کے صدر سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

.......

/169