11 مئی 2017 - 14:12
جنوبی کوریا کےنو منتخب صدر نے حلف اٹھالیا

جنوبی کوریا کےنو منتخب صدر مون جائے ان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر مون جائے ان کی تقریب حلف برداری، بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوئی۔اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صدر مون جائے ان کا کہنا تھا کہ وہ پیانگ یانگ کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کے بارے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کے بارے میں امریکہ اور چین سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔صدر مون جائے ان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ انتخابات میں جیت گئے تو شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کو بہتربنانے کی کوشش اور سیول کے قریب تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169