اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے 12ویں صدراتی انتخابات کے امیدوار سید ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ان کا انتخابات میں آنے کا مقصد ملک کی خوشحالی کی راہ میں موجود رکاوٹوں اور مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے.
یہ بات علامہ 'سید ابراہیم رئیسی' نے گزشتہ روز ایرانی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
اس موقع رئیسی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے آنے سے ملک میں اتحاد اور ہم آہنگی کی فضا کو فروغ ملے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے منیجمنٹ نقطہ نظر اور انسانی طاقت کے ساتھ بڑے پیمانے پر ملک کی صلاحیت کو بڑھ سکتے ہیں.
علامہ رئیسی نے کہا کہ اگر ملک میں بلڈنگ ہاؤسنگ کے منصوبے شروع ہوئے تو جوانوں کے مسائل اور بے روزگاری حل ہوجائے گا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں گے اور کم قیمت پر روزگار کے مواقع حاصل کرنا ضروری ہے.
یاد رہے کہ 19 مئی کو ايران کے آئندہ صدارتی انتخابات ملک اور بيرون ملک ميں منعقد کئے جائيں گے.
ایران کی گارڈین کونسل کی جانب سے 6 حتمی امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق کردی گئی ہے جن میں موجودہ صدر مملکت حسن روحانی، ایران کے ادارہ آستان قدس رضوی کے سربراہ علامہ سید ابراہیم رئیسی، موجودہ حکومت کے سنئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری، میئر تہران محمد باقر قالیباف، سابق وزیر ثقافت مصطفی میرسلیم اور سابق وزیر کھیل سید مصطفی ہاشمی طبا شامل ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲