اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے دوسو انتیس واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات ٹیکساس، کینٹیکی اور شمالی کیرولائنیا میں پیش آئے۔ فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم بہتر افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں نوجوان بھی شامل ہیں۔
امریکہ بھر میں آتشیں ہتھیاروں سے کیے جانے والے حملوں میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔
سرکاری سطح پر جاری ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں جرائم کی شرح دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے میں بیس گنا زیادہ ہے۔
.......
/169