اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: حماس کے سیاسی شعبے کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس امریکی ڈکٹیشن پر غزہ پر معاشی بحران مسلط کررہے ہیں۔
ایک بیان میں ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ صدر محمود عباس کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کیخلاف تازہ انتقامی اقدامات اور غزہ پر سنگین معاشی پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔
صدر محمود عباس امریکا کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل امریکی ’آقاؤں‘ کی خوشنودی کیلئے غزہ کے دو ملین عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی سازش کر رہے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی، شہداء و اسیران کے اہل خانہ اور جنگ میں زخمی ہونیوالے شہریوں کے الاؤنس ختم کرنے کے پیچھے امریکہ کے مطالبات ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169