16 اپریل 2017 - 10:42
یمنی فوج نے سعودی فوج کی نیندیں حرام کر دی ہیں

یمنی سرکاری فوج نے جنوبی عربستان کے علاقے جازان پر راکٹوں سے حملہ کرکے سعودی فوج کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی سرکاری فوج نے جنوبی عربستان کے علاقے جازان  میں واقع فوجی کیمپوں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے سعودی فوج کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے العطایا کے مضافات میں واقع جازان پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے حملوں میں کئی سعودی اتحاد کے جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئےہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے الموسم کو بھی زلزال اور کاتوشیا نامی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے کچھ ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جس سے واضح ہو جاتا ہے کہ یمنی فوج نے الغاویہ نامی علاقے میں کارروائی کرکے سعودی فوجی ساز و سامان پر قبضہ کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲