اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی عراق کے علاقے سنجار میں ایک اجتماعی قبر دریافت کرلی گئی ہے جس میں ایزدی قوم سے تعلق رکھنے والے 1646 افراد دفن کردئے گئے تھے۔
شمالی عراق کے علاقے سنجار کے گورنر محمد خلیل کا کہنا ہے کہ آج (پیر کو) سیکورٹی فورسز نے ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں 1646 افراد دفن تھے۔
خلیل کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے ایزدی قوم کے متعدد افراد کو قتل کرکے اجتماعی قبروں میں دفنا دیا تھا۔
خلیل نے مزید کہا: "اس قسم کا ایک اجتماعی قبر اس سے قبل بھی دریافت کرلیا گیا ہے اور مزید ایسے قبور دریافت ہونے کی توقع کی جاری ہے۔
واضح رہے شمالی عراق کے علاقے سنجار پر داعش نے 2014 میں قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد علاقے میں نہایت بے دردی سے قتل عام کرکے لوگوں کو اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
Zinedene zidene