اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کی مرکزی بینک کی جانب سے پیرس میں ایرانی بینک صادارت کی شاخ سے پابندیاں ختم کر دی گئیں اور اب یہ بینک عام بینکوں کی طرح مالیاتی لین دین اور رقوم کے حوالے سے سرگرمیاں انجام دے گا.
ايران کے بينک صدارت کي ويب سائٹ کے مطابق، ايران اور فرانس کے حکام کے درميان قريبي تعاون اور جوہري معاہدے کے نفاذ اور ايران مخالف پابنديوں کے خاتمے کے بعد پيرس کے مرکزي بينک نے ايران کے بينک صادارت پر لگائي گئي پابنديوں کو ختم کر ديا.
اس سے قبل يورپي يونين کي جانب سے ايران کے بينک صادارت کا نام پابنديوں کي فہرست ميں سے خارج کرنے کا اعلان کيا جو کہ عالمي سطح پر ايراني بينکنگ نظام سميت معاشي اور اقتصادي صورتحال کو مزيد بہتر بنانے کے لئے اہم سنگ ميل ثابت ہو گا.
اسلامي جموريہ ايران کے بينک صادارت کي پوري دنيا کے مختلف ممالک ميں 27 غيرملکي شاخيں موجود ہيں جو کہ ايران کي ملکي اقتصادي اور معاشي حجم ميں اضافے کا باعث بنيں گي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲