اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پارلمینٹ میں ایوان بالا راجیہ سبھا میں بدھ کے روز بی ایس پی کی رہنما مایاوتی نے ای وی ایم مشین میں گڑبڑی کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاست اترپردیش کے انتخابات میں ان کی جماعت کو ووٹنگ مشین میں گڑبڑی ہونے کی بنا پر شکست ہوئی ہے اور اسی گڑبڑی کی بنا پر بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
راجیہ سبھا میں کئے جانے والے ان کے اس دعوے کی کانگریس اور ایس پی اراکین نے بھی حمایت کا اعلان کیا جس کے بعد راجیہ سبھا میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اور ای وی ایم کی حکومت نہیں چلے گی، نہیں چلے گی کے نعرے لگائے جانے لگے۔
البتہ بی جے پی کی جانب سے کہا گیا کہ عوام کے ووٹوں کا احترام کیا جائے اور انتخابات پر سوالیہ نشانہ نہ لگایا جائے۔
بی جے پی کے رہنما مختار عباس نقوی نے کہا کہ ای وی ایم مشین میں اگر گڑبڑی ہوتی تو پنجاب کا رزلٹ بھی ویسا ہی آتا اس پر بی ایس پی لیڈر مایاوتی نے کہا کہ خاص طور سے ریاست اترپردیش میں ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے حالیہ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات اور خاص طور سے اترپردش میں بی جے پی کو حاصل ہونے والی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں سب کے کان کھڑے کر دیئے، وہیں ای وی ایم مشینوں میں گڑبڑی کے بارے میں کئے جانے والے دعوے اب کافی زور پکڑتے جا رہے ہیں۔ جبکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے وزیراعلی کیجریوال بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم مشینوں کا استعمال نہ کئے جانے کا پہلے ہی مطالبہ کرچکے ہیں۔
.......
/169