5 اپریل 2017 - 08:18
امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کو تعزیت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹ پیٹرز برگ میں دہشت گردانہ حملے میں بےگناہ افراد کے قتل پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو ٹیلیفون کرکے تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹ پیٹرز برگ میں دہشت گردانہ حملے میں بےگناہ افراد کے قتل پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو ٹیلیفون کرکے تعزیت پیش کی ہے دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا ملکر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ کل روس کے دوسرے بڑے شہر سینٹ پیٹرز برگ کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد روس میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

.......

/169