4 اپریل 2017 - 15:06
ٹرمپ نے مصر کی حمایت کا اعلان کر دیا

امریکی اور مصری صدور کی ملاقات میں ٹرمپ نے السیسی کی قیادت کو سراہتے ہوئے ہر قدم مصر کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی اور مصری صدور کی ملاقات میں ٹرمپ نے السیسی کی قیادت کو سراہتے ہوئے ہر قدم مصر کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکی اور مصری صدور کی ملاقات میں امریکی صدر نے ہم منصب کی لیڈر شپ کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑیں گے۔

امریکی صدر نے مصری ہم منصب سے ملاقات میں اعلان کیا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ہم السیسی کے پیچھے ہیں۔

یاد رہے کہ 2014 میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے عبدالفتح السیسی کا یہ امریکہ کا پہلا دورہ ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مصری صدر عبدالفتح السیسی کو جنوری میں امریکہ آنے کی دعوت دی تھی۔

یاد رہے کہ 2014 میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے عبدالفتح السیسی  کایہ امریکہ کا اولین سفر ہے۔

ٹرمپ نے عبدالفتح السیسی کو جنوری میں ہی امریکہ آنے کی دعوت دی تھی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲