اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل، ٹھیک اپنے نشانے پر جا کر لگا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔یمنی فوج نے منگل کے روز بھی جنوب مغربی سعودی عرب میں عسیر کے علاقے خمیس المشیط میں، ملک خالد فوجی مرکز پر قاہر ایم دو بیلسٹیک میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں سعودی فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔المسیرہ ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے تعز میں حریب نہم، حریب القرامیش اور وادی صالہ اور صوبے الجوف میں المتون اور المصلوب میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کر کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔اس رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے عسیر میں علب گذرگاہ میں سعودی فوجیوں اور سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانے پر بھی میزائل سے حملہ کیا۔ ادھر جیزان میں الغاویہ، البیت الابیض اور البیت الاسود علاقوں میں یمنی فوج کے حملوں میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
.......
/169