28 مارچ 2017 - 12:51
ایرانی اسپیکر کا بنگلہ دیش کیساتھ اقتصادی اور بینکنگ تعلقات کی توسیع پر زور

ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے بنگلہ دیش کیساتھ پارلیمانی تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ تہران،ڈھاکہ کے ساتھ اقتصادی اور بینکنگ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے آمادہ ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے بنگلہ دیش کیساتھ پارلیمانی تعلقات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ تہران،ڈھاکہ کے ساتھ اقتصادی اور بینکنگ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے آمادہ ہے.

يہ بات 'علي لاريجاني' نے ايران ميں تعينات بنگلہ ديش كے سفير'مجيب الرحمان بوييان' كے ساتھ ايك ملاقات كے بعد ارنا كے نمائندہ كو انٹرويو ديتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ ايران، بنگلہ ديش كے درميان باہمي تعلقات كي توسيع ميں درپيش ركاٹوں كو دور كرنے سے دونوں ممالك كے درميان اقتصادي، تجارتي، بينكنگ اور نجي شعبوں ميں باہمي تعلقات كو مزيد فروغ دينے كے لئے راہ ہموار ہوئي ہے.

انہوں نے دونوں ممالك كے درميان موجود پارليماني تعلقات كے فروغ كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران، بنگلہ ديش كے ساتھ كثيرالجہتي تعلقات كو مزيد وسعت دينے كے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ بينكنگ شعبے ميں دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے سے دونوں ممالك كے درميان تجارتي اور اقتصادي شعبوں ميں بھي روابط كو فروغ ملے گا.

اس موقع پر مجيب الرحمان بوييان نے كہا كہ بنگلہ ديش،ايران كے ساتھ سياسي، اقتصادي اور پارليماني تعلقات كو فروغ دينے كا خيرمقدم كرتا ہے.

انہوں نے كہا كہ بنگلہ ديش كے نجي شعبے كے تاجر ايران كے ساتھ تجارتي اور اقتصادي كے تبادلوں كو مزيد بڑھانے كے لئے دلچسپي ركھتے ہيں.

انہوں نے دہشتگردي كے خلاف ايران اور بنگلہ ديش كے يكساں موقف كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ بنگلہ ديش دنيا اور خطے ميں امن اور استحكام كے قيام كے حوالے سے ايران كي حمايت كرتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲