اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی آپشن بقول ان کے امریکہ کی میز پر ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو اپنا میزائل پروگرام فوری طور پر روک دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ براہ راست فوجی محاذ آرائی نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑنے پر فوجی آپشن بھی ہماری میز پر ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہم نئے سفارتی ، سیکورٹی اور اقتصادی اقدامات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو میزائل ٹیکنالوجی کی موجودہ سطح کو محفوظ رکھنے کی اجازت دینا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں شمالی کوریا ایک اہم طاقت حاصل کرکے ، حقیقی خطرے میں تبدیل ہوجائے گا۔
.......
/169ق