اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران كے بین الاقوامی فورم برائے مذہبی ہم آہنگی كے سیكرٹری جنرل نے كہا ہے كہ شیخ عیسی قاسم كے خلاف آل خلیفہ كی جابر حكومت كے مظالم پر خاموشی اختیار كرنا جائز نہیں ہے.
ان خیالات كا اظہار 'آیت اللہ محسن اراكى' نے بدھ كے روز اپنے ایك بیان میں كہى جس میں انہوں نے نامور بحرىنى عالم دین آیت اللہ شیخ عیسى قاسم كے خلاف آل خلیفہ كے مظالم كى شدید مذمت كى ہے.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ بحرینى قوم كے رہنما آیت اللہ شیخ عیسى قاسم كے خلاف آل خلیفہ كے جرائم اور جبر و تشدد پر خاموشى اختیار كرنا شرعى حیثیت سے جائز نہیں ہے اور تمام اسلامى ممالك كو اىسى شیطانى سازشوں سے مقابلہ كرنا چاہىئے.
ہم بحرینى حاكم كو بحرینى عوام اور ان كے مذہبى رہنما كے خلاف سازشوں كى انتباہ كرتے ہیں اور بحرینى عوام كو چاہىے كہ وہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسى قاسم كى حمایت اور ان كے خلاف كاروائىوں كى مذمت كریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲