11 مارچ 2017 - 18:32
عالمی انسانی حقوق ادارے کی سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر شدید تنقید

عالمی ہیومن رائٹس واچ ادارے کے ڈائریکٹر نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ھتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کے فیصلے کو شدید تنقدید کا نشانہ بنایا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ہیومن رائٹس واچ ادارے کے ڈائریکٹر نے امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ھتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کے فیصلے کو شدید تنقدید کا نشانہ بنایا.

'كينتھ روتھ' نے اپنے ٹويٹر اكاونٹ ميں انساني حقوق كي مسلسل خلاف ورزي كرنے پر سعوديہ پر تنقيد كرتے ہوئے مزيد كہا كہ سعودي حكمران خواتين كو ديوار سے لگاتے ہيں، يمن ميں نہتے عوام كا قتل عام كرتے اور دنيا ميں انتہاپسندانہ اسلام كو فروغ دے رہے ہيں جبكہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ملك كو ھتھياروں كي فروخت ميں اضافہ كرنا چاہتا ہے.

تفصيلات كے مطابق، امريكي محكمہ خارجہ نے جمعرات كے روز اعلان كيا كہ سابق صدر اوباما كے دور پر طے پانے معاہدے كے تحت امريكہ سعودي عرب كو پھر سے ھتھياروں كي فروخت كے عمل كا آغاز كرے گا.

رائٹرز نيوز ايجنسي اس حوالے سے كہا كہ اقوام متحدہ كے ماہرين يمن كي صورتحال كو قريب سے ديكھ رہے ہيں اور ان كے مطابق سعودي عرب كي قيادت ميں فوجي اتحاد يمن ميں سنگين جنگي جرائم كا مرتكب ہوا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲