10 مارچ 2017 - 05:33
مسلم ممالک کے باہمی اختلافات کو دشمن امت کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے

جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے باہمی اختلافات کو دشمن امت کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کے باہمی اختلافات کو دشمن امت کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ کل رات اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی طرف سے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمای اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے تمام سفیروں کو مسلم ممالک میں قریبی روابط کیلئے دینی جماعتوں کی خدمات پیش کیں اور کہا کہ امت مسلمہ کے باہمی اختلافات کے دشمن عالم اسلام کو کمزور کرنے کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے ، ہم امت انسانیت ،اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں اور ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد امت مسلمہ کے بکھرے ہوئے شیرازے کو یکجا کرناہے ، ہم چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک تشکیل پائے اور ہر شعبے میں قریبی تعاون ہو امت مسلمہ کی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں اور اگر اس آگ کی شدت بڑھ گئی تو اس کا بھجنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں 8-9اپریل کو صد سالہ عالمی اجتماع ہو گا جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، پوری دنیا کیلئے امت کی طرف سے وحدت کا بہت بڑا پیغام جائے گا۔ مسلم ممالک کے سفیر خود اس کا مشاہدہ کرسکیں گے ۔

تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب ، ترکی ،مصر، ملائشیاء ، انڈونیشیاء ،افغانستان ،بنگلہ دیش ، مالدیپ ، ملائشیاء ، مراکش ، عمان ، لبنان ،برونائی ،سوڈان ، صومالیہ ، ترکمانستان ، ازبکستان ، یمن ،الجزائر آزبائی جان اور بوستیاں سمیت 32ممالک کے سفیروں نے شرکت کی ۔

.......

/169