10 مارچ 2017 - 04:59
ڈونلڈ ٹسک یورپی یونین کے صدر منتخب

یورپی رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹسک کو یورپی یونین کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹسک کو یورپی یونین کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب کر لیا ہے۔ جمعرات کے دن یورپی یونین کے رکن 28میں سے 27ممالک نے ان کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ٹسک کے آبائی ملک پولینڈ نے اس کی مخالفت کی۔ ڈونلڈ ٹسک کے دوبارہ انتخاب سے متعلق تنازع میں پولینڈ کی حکومت نے پوری یورپی یونین کے سربراہان مملکت و حکومت کی کانفرنس کا راستہ روک دینے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔

.......

/169