9 مارچ 2017 - 05:18
ترک وزیر اعظم: دہشت گرد گروہ شام میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ علاقے کے ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ شمار ہوتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  انقرہ میں اردن کے وزیراعظم ہانی الملقی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہا کہ شام اور خطے کا امن غارت کرنے والے دہشت گرد گروہ، خطے کے تمام ملکوں کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کسی امیتاز کے بغیر، بلاتفریق کارروائی کی جانا چاہیے۔

ترک وزیر اعظم نے دہشت گردی کے سدباب کے لیے خطے کے ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ترک وزیر اعظم کا یہ بیان، ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی حکومت غلط علاقائی پالیسیوں کے تحت دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے شام کے بحران میں شدت پیدا کرنے کا سبب بنی ہے۔

.......

/169