28 فروری 2017 - 19:45
عراق؛ موصل کے مضافاتی علاقے میں اجتماعی قبر سے چار ہزار لاشیں برآمد

دہشت گرد2014 میں ان افراد کوویگنوں اورٹرکوںمیں دیگر علاقوں سے یہاں لائے تھے اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اکثر افراد کوگولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مطابق عراقی شہر موصل کے مضافاتی علاقے سے ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس سے4ہزار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے سر میں گولیاں مار کو ہلاک کیا تھا۔

 دہشت گرد2014 میں ان افراد کوویگنوں اورٹرکوںمیں دیگر علاقوں سے یہاں لائے تھے اور ان کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اکثر افراد کوگولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ داعش نے 10 جون 2014 کو موصل شہر پر قبضہ کیا تھا پولیس اہلکاروں اورفوجیوںکو جنگی قیدی بنانے کے6 ماہ بعد قتل کرنا شروع کردیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲