26 فروری 2017 - 11:27
دارالحکومت صنعا میں 6 سعودی مزدور اور عناصر ہلاک

یمنی فورسز نے دارالحکومت صنعا میں 2 کارروائیوں میں سعودی عرب سے وابستہ 6 عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے دارالحکومت صنعا میں 2 کارروائیوں میں سعودی عرب سے وابستہ 6 عناصر کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صنعا کے علاقہ الحول میں ایک کارروائی کےدوران 2 سعودی ہلاک ہوگئے جبکہ دوسری کارروائی المدفوق علاقہ میں کی گئی جس میں 4 سعودی عناصر کو ہلاک کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ دو سال سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن وہ اس جنگ میں اپنے اہداف تک نہیں پہنج سکا البتہ اس نے اس جنگ میں 10 ہزار نہتے اور بےگناہ یمنی شہریوں کو شہید کردیا ہے جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

.......

/169