24 فروری 2017 - 19:36
ایران نے گروپ 77 کی صدارت سنبھا لی

اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ طور پر 2017 کے لئے گروپ 77 کی صدارت سنبھالی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے باضابطہ طور پر 2017 کے لئے گروپ 77 کی صدارت سنبھالی ہے.

تفصيلات كے مطابق، ويانا ميں واقع اقوام متحدہ كے ہيڈكوارٹر ميں منعقد ہونے والي ايك خصوصي تقريب ميں ويانا دفتر ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير 'رضا نجفي' كو گروپ 77 كے نئے سربراہ كے طور پر منتخب كرليا گيا.

اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے ايراني سير رضا نجفي نے گروپ 77 كے ركن ممالك كا شكريہ ادا جنہوں نے ايران كي صدارت پر اپنے اعتماد كا اظہار كيا.

انہوں نے اقوام متحدہ كے مختلف اداروں اور گروپ 77 كے درميان تعاون كو مزيد بڑھانے پر زور ديا اور كہا كہ گروپ 77 مختلف بين الاقوامي اداروں بالخصوص عالمي جوہري توانائي ايجنسي، جوہري تجربات پر پابندي كے جامع معاہدے اور مختلف ممالك كو فني خدمات فراہم كرنے كے لئے باہمي تعاون كو توسيع دينے كے لئے پُرعزم ہے.

واضح رہے كہ 15 جون 1964 كو جنيوا ميں 77 ترقي پذير ممالك كے سربراہوں كي شركت سے گروپ 77 كي تشكيل عمل ميں آئي تھي اور اس وقت اس گروپ كے ركن ممالك كي تعداد بڑھ كر 134 ہوچكي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲