اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں حکومتی افواج نے موصل شہر کے ہوائی اڈے کی مرکزی عمارت سمیت اس سے ملحقہ دیگر حصوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔
آپریشن میں کئی گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد عراقی فوج موصل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہو گئی اور رن وے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اس اہم کامیابی کے بعد عراقی فوج کو موصل کی جنوبی سڑک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب عراقی وفاقی پولیس کے کمانڈر رائد شاکر جودت کا کہنا ہے کہ عراقی پولیس کے دستوں نے بغداد ــ موصل ہائی وے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران عراقی فوج کی کارروائی میں موصل کے 15 محلے داعش کی چنگل سے آزاد کرالئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔









۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲