اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصلر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران،پاکستان کو 100 میگا واٹ کی بجلی کی فراہمی کو 3000 میگا واٹ تک بڑھانے کے لئے تیار ہے.
يہ بات احمد محمدي نے اسلامي انقلاب كي 38ويں سالگرہ كي مناسبت سے منعقدہ ايك تقريب ميں خطاب كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے پاك،ايران گيس پائپ لائن منصوبے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ پاكستان كے لئے يہ ايك نہايت منافع بخش توانائي كا ذريعہ ثابت ہو گا اور اس منصوبے كي تكميل كے بعد دونوں ممالك كے دوطرفہ تعلقات كو مزيد وسعت ملے گي.
انہوں نے كہا كہ ايران، پاكستاني حكومت اور عوام كي خوشحالي اور ہرسطح پر ترقي كا خواہاں ہے.
ايراني قونصلر جنرل نے كہا كہ 24 سے 27 فروري تك كراچي ميں ايراني مصنوعات كي نمائش منعقد كي جائے گي اور اپريل كے مہينے ميں تہران ميں پاكستاني مصنوعات كو نمائش كے لئے پيش كيا جائے گا.
انہوں نے بتايا كہ پاكستاني صوبے سندھ كے تعاون سے چار شہروں بدين، خيرپور، نواب شاہ اور ٹھٹہ ايران كي جانب سے چار ہسپتال اور بدين، خيرپور اور لاڈكانہ ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے تعاون سے ہائي اسكول بھي تعمير كئے گئے ہيں.
اس موقع پر تقريب كے مہمان خصوصي صوبہ سندھ كے وزيراعلي مراد علي شاہ نے كہا كہ پاكستان كي آزاد اور خودمختار رياست تسليم كرنے والا پہلا ملك ايران تھا.
انہوں نے كہا كہ پاك،ايران گيس پائپ لائن منصوبے كي تكميل كے بعد دونوں ممالك كے تعلقات كو مزيد فروغ ملے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲