اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ایرانی معیشت میں مزید مضبوطی آئی ہے اور اس حوالے سے ایران کو بین الاقوامی درجہ بندی میں 18ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے.
حكومتي ترجمان محمد نوبخت جو اسٹريٹجك منصوبہ بندي اور نگراني كے نائب صدر ہيں نے نامور ايراني رہنما اور سابق صدر آيت اللہ ہاشمي رفسنجاني كے انتقال اور تہران كے تجارتي مركز پيلاسكو ميں ہونے والي آتشزدگي كے نتيجے ميں قيمتي جانوں كے ضياع پر ايراني قوم كے ساتھ تعزيتي كا اظہار كيا ہے.
اس موقع پر انہوں نے بتايا كہ رواں ايراني سال كے آخر تك حكومت بينكاري شعبوں كو 45 ہزار ارب تومان كي ادائيگي كو يقيني بنائے گي.
حكومتي ترجمان نے كہا كہ ملك ميں مختلف مصنوعات كي پيداوار كرنے والے مراكز كو حكومت اربوں تومان كے حساب سے سہوليات فراہم كرے گي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲