اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہالی ووڈ کی معروف اداکار لینڈسی لوہن نے انسٹاگرام کے اپنے مخصوص پیج پر اپنی تمام گزشتہ تصویروں کو ہٹانے کے بعد اپنے اسٹیٹس پر علیکم السلام لکھ کر تمام سوشل میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کر دیا ہے۔
ہالی ووڈ اداکار کے اس اقدام پر مسلمانوں کی کثیر تعداد نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ٹویٹر پر اسے مسلمان ہونے کی مبارک باد پیش کی۔
ٹویٹر پر مسلمانوں نے لینڈسی لوہن کو لکھا ہے: مسلمانوں کے لیے یہ بہترین خبر ہے خدا کا شکر ہے کہ اس نے آپ کی ہدایت کے راہ ہموار کی ہے۔
بعض نے لکھا ہے کہ ہم لوہن کو ان کی نئی زندگی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲