اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق موصل کے تمام علاقوں میں عراقی فوج کی پیشقدمی جاری رہنے اور جنگ کے محاذوں سے داعش گروہ کے افراد کے فرار کے پیش نظر ، اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی ، موصل شہر کو آزاد ہونے سے روکنے کے لئے اپنی آخری ناکام کوششیں انجام دے رہے ہیں-
اس رپورٹ کے مطابق ابوبکر البغدادی نے ، داعش کی حمایت کرنے والے علاقائی ملکوں کے لئے، اپنے دو وفد روانہ کئے ہیں تاکہ وہ ہتھیاروں کی خریداری کی غرض سے ان ملکوں سے مالی مدد کی درخواست کریں-
گذشتہ چند مہینوں کے دوران داعش دہشت گرد گروہ کے اہم ہتھیاروں کے گودام ، عراقی فوج نے تباہ کردیئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169