اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے معروف سیاسی تجزیہ نگار اور اسلامی حقوق کمیشن کے سربراہ ’’مسعود شاد جارح ‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو اسلامی جمہوریہ ایران میں میانہ روی اورحکمت کی عظیم علامت قراردیتے ہوئے کہاکہ آپ اسلامی انقلاب کے ایک اہم ستون تھے۔
انہوں نےکہاکہ 1979 ء کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد آیت اللہ رفسنجانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تحفظ کیلئے جی توڑ کوشش کی۔
انہوں نے آیت اللہ رفسنجانی کو ایک اہم شخصیت قراردیتے ہوئےکہاکہ دنیا بھر کے کئی سیاستدانوں نے اس مرحوم عالم دین کو اسلامی انقلاب کااہم ستون قراردیاہے۔
انہوں نے کہاکہ آپ ہمیشہ اسلامی انقلاب کی ساخت کیلئے مصروف عمل رہے اورایران کےاس سابق صدر نے اسلامی انقلاب کے تحفظ اوراس نظام کو زندہ رکھنے کیلئےہمیشہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کی۔
اسلامی حقوق کمیشن کے سربراہ نے مرحوم آیت اللہ کے کرشمائی کردار پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہمیشہ سیاستدانوں اور لوگوں کو صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے انقلاب اسلامی کو زندہ رکھنےکی تلقین کی ہے۔
یادر ہےکہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر ہندوستان ،کویت ،عرب امارات ،قطر ،لبنان اوردوسرے ممالک کے اعلیٰ حکام نے ایرانی قوم اورحکام کو تعزیت پیش کی ہے ۔
واضح رہےکہ منگل کی صبح کو مرحوم کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں انجام دی گئی اوراس کے بعد آپ کے جسد پاک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی ؒ کے مزار میں سپردخاک کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲