9 جنوری 2017 - 16:28
امریکی وزارت خارجہ کا آیت اللہ رفسنجانی کی وفات پر تعزیتی پیغام

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیۃ اللہ رفسنجانی ایک شاندار شخصیت کے مالک تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیۃ اللہ رفسنجانی ایک شاندار شخصیت کے مالک تھے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے  اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے آیۃ اللہ رفسنجانی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے قرار دیا ہے۔

امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم آیۃ اللہ رفسنجانی کے انتقال پر ان کے خاندان اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتےہیں۔

واضح رہے کہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ انکے پیکر کی تدفین قم المقدس میں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲