اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ان کی حکومت کی اہم ترجیح ہے اور عالمی بینک کی جانب سے تازہ ترین پیشن گوئی کے مطابق، ایران کی اقتصادی ترقی کی شرح 6.6 تک بڑھ جائے گی.
يہ بات صدر مملکت حسن روحاني نے اتوار کي شب براہ راست ٹيلي ويژن خطاب ميں کہي.
انہوں نے کہا کہ اس وقت تقريبا 5 لاکھ ايراني طالب علم يونيورسٹيوں ميں تعليم حاصل کر رہے ہيں اور 9 لاکھ طالب علم اوسط يونيورسٹيوں سے گريجويشن کر رہے ہيں.
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کے صرف 5 ممالک نے گزشتہ سال میں 6 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے ہیں اور ان میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی شامل ہے، ایران نے حالیہ سلام میں 7 لاکھ 4 ہزار ملازمتیں فراہم کیں.
انہوں نے کہا کہ تقریبا گزشتہ سال سے پہلے بھی اتنی ہی اعداد و شمار کی ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے گئے.
انہوں نے کہا کہ 7 لاکھ 4 ہزار ملازمتوں کی فراہمی کے باوجود ہم اپنی نوجوان نسل کے لئے مزید روزگار کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہیں اور آج کل بڑی تعداد میں لوگ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اس حوالے سے ملازمتوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران کی سیاحتی صنعت کو کافی فروغ ملا ہے اور ایران کے مختلف شہروں میں سیاحوں کی آمد و رفت سے ہوٹلوں کے کاروبار کو بھی وسعت ملی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲