20 دسمبر 2016 - 10:20
زیورخ کی مسجد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

سوئٹزرلینڈ کے بینکوں کے حوالے سے شہرت یافتہ شہر زیورخ میں ایک مسجد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے بینکوں کے حوالے سے شہرت یافتہ شہر زیورخ میں ایک مسجد میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زیورخ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی تک حملہ آور کا پتا نہیں لگ سکا ہے کیونکہ وہ فائرنگ کرتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم پولیس حکام نے حملے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169